کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق جی ایٹ ون میں نجی اسکول میں 2 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاؤن میں 2 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آبادمیں ایف ایٹ فور میں قائم نجی اسکول میں 2 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جی سیون ٹو میں قائم نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سہالہ روڈ پر قائم نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس سے قبل 54 تعلیمی اداروں کو 2 یا 2 سے زائد کورونا کیسز پر سیل کیا جاچکا ہے۔