• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول دوبارہ کب اور کتنے عرصے کیلئے بند ہوجائیں، پتہ نہیں، وزیر تعلیم سندھ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کوووڈ کے باعث پاکستان نہیں دنیا بھر میں تعلیم کو نقصان ہوا ہے اور تعلیمی ادارے 6 ماہ سے زائد عرصہ تک بند رہے،اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کہ دوبارہ کب بند ہو جائیں گے اور کتنے عرصے کے لئے بند ہوں گے، اگر اسکول بند ہوتے ہیں تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں،بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولتیں نہیں، لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی نے این جے وی اسکول میں این جی او کی جانب سے طلباء میں ٹیبلٹس تقسیم کرنے کی تقریب میںخطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسکول بند ہوئے تو بچوں کو آن لائن تعلیم کے حوالے سے سندھ حکومت اور مختلف این جی اوز جو سرکاری اسکولز چلا رہی ہیں، وہ اقدامات کررہی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اس طرز کے بہت سارےاسکول صوبے میں کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین