• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور ان کے حواریوں کی عقل ٹھکانے پر نہیں، اعجاز چوہدری

حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے حواریوں کی عقل ٹھکانے پر نہیں ہے۔

لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا احتساب کیا جانا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو موقف اختیار کیا وہ دشمن کا ہے، یہ 22 کروڑ عوام کی حمیت کا مسئلہ ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر انصاف نہیں ہوگا تو پھر سڑکوں پر احتساب ہوگا۔

اعجاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے اندر سے بھی پارٹی قیادت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، نواز شریف اور ان کے حواریوں کی عقل ٹھکانے پر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غداروں کا ایسا احتساب ہوگا کہ یہ نشان عبرت بن جائیں گے۔

تازہ ترین