• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی کی ’روشنی خاتون‘ کی نئی تصویر نے دھوم مچادی

مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’روشنی خاتون‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ بُرجو کیراٹلے کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

برجو کیراٹلے نے اپنی نئی تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

روشنی خاتون نے لائٹ براؤن سوئیٹر زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں وہ انتہائی پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Işıklı bir kasım

A post shared by Burcu Kıratlı (@burcukiratli23) on


برجو کیراٹلی کی خوبصورت انداز میں لی گئی اس تصویر کی تعریف کرنے میں صارفین نے بالکل بھی کنجوسی نہیں دکھائی جبکہ ارطغرل کی ’روشنی خاتون‘ نے بھی اپنی تصویر پر خوب لائیکس سمیٹے۔


روشنی خاتون اپنے منفرد ہیئر اسٹائل میں انتہائی دلفریب دکھائی دے رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنے سنہری بالوں کو کندھے کی طرف جھکایا ہوا ہے، جبکہ تصویر میں ان کے بالوں اور سوئیٹر کے کلر میچنگ نے بھی چار چاند لگادیے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ برجو کیراٹلی کی اس تصویر کو چند گھنٹو ں میں ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین