• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کا آخری موقع

اسلام آباد(نما ئندہ خصو صی)الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، فیصل واڈا کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا ، کمیشن نے فیصل واڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے وفاقی وزیر کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی ،بشارت راجہ کی نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ ،الیکشن کمیشن 30 نومبر کو سنائے گا،الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی ، وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے، ا لیکشن کمیشن نے سماعت فل بنچ نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کاروائی ملتوی کر دی ، علاوہ ازیں کمیشن نے سماعت کے دوران صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کیخلاف نااہلی کی درخواست کا فیصلہ محفوظ کر لیا، کمیشن یہ فیصلہ 30 نومبر کو سنائے گا ۔

تازہ ترین