پاکستان کے دورے پر آئے دنیا بھر میں مقبول ترین تُرک شیف براک نے پختون کلہ پہنے تصویریں جاری کردیں۔
براک کو یہ کلہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بطور تحفہ دیا۔
براک نے پختون اسٹائل کا یہ کلہ اور ایک بڑی سی چادر پہنے تصویریں شیئر کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔
ترک شیف نے اپنے ٹوئٹ میں ’پاک ترک دوستی زندہ آباد‘ بھی لکھا۔
جاوید آفریدی نے ترک شیف کو پشاور زلمی کی شرٹ اور ایک بلا بھی بطور تحفہ دیا۔
خیال رہے کہ ترک شیف کو دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ثقافت اور کھانوں سے متعارف کرایا جائے گا۔