• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 47386410 ہو گئے


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 73 لاکھ 86 ہزار 410 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 12 ہزار 445 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 21 لاکھ 3 ہزار 809 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 768 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار 156 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 997 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 95 لاکھ 67 ہزار 543 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 31 لاکھ 59 ہزار 144 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 61 لاکھ 71 ہزار 402 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 23 ہزار 139 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 82 لاکھ 67 ہزار 623 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 60 ہزار 272 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 54 ہزار 206 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 28 ہزار 828 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 73 ہزار 686 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 37 ہزار 435 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 14 لاکھ 66 ہزار 433 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 36 ہزار 257 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 13 ہزار 87 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 31 ہزار 623 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 83 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 31 ہزار 670 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 93 ہزار 256 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 46 ہزار 853 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 10 لاکھ 53 ہزار 864 ہو چکے ہیں۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 92 ہزار 100 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 9 لاکھ 33 ہزار 155 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 26 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 437 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 57 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 70 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 849 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 13 ہزار 965 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 728 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار 446 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین