کوئٹہ شہر اور اُس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 60 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ کے باعث کسی بھی علا قے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔