• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار


لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 15 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو کل ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ والدہ کے ساتھ امدادی رقم لینے احساس سینٹر گئی تھی جہاں مقامی کلرک نے نمبر حاصل کرکے بار بار فون پر تنگ کیا۔

اس نے بتایا کہ یہ شخص تین روز قبل گھر آیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے اپیل کی ہے کہ گرفتار ملزم کو سزا دے کر اسے انصاف دیا جائے۔

تازہ ترین