• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز لطیف پلیجو کا جزائر کے معاملے پر مارچ کا اعلان


قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے جزائر کے معاملے پر مارچ کا اعلان کردیا۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل، وحدت، جزیروں اور پہاڑوں کی حفاظت کے لیے کل سے بيداری مارچ کا آغاز کندھ کوٹ سے کیا جائے گا۔

نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ قومی عوامی تحریک نے کہا کہ بیداری مارچ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ہوتا ہوا 8 نومبر کو کراچی پريس کلب پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل، وحدت، جزيروں اور پہاڑوں کی حفاظت کے ليے نکلے ہيں۔


علاوہ ازیں ایاز لطیف پلیجو نے نوشہرو فیروز میں بھی پریس کانفرنس کی۔

اس دوران ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جزائر کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

تازہ ترین