• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا میں مقابلہ، ملزم ہلاک پولیس اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 22میں موٹر سائیکل سوار دومسلح ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ،اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل دین محمد سینے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،پولیس کے جوابی کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا،پولیس نے فوری طبی امداد کیلئے زخمی اہلکار کو نجی اسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین