• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف کورونا وائرس فنڈ سے پورا ہوگا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) صنعتی صارفین کے لئے پاور ٹیرف میں ریلیف کے لئے فنانسنگ کورونا وائرس فنڈ کے ذریعہ کی جائے گی ۔ بڑی ، درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے 8 ماہ میں 500 سے 700 میگا واٹ بجلی کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اندازہ ہے کہ توانائی کے شعبے کو 30 ارب روپے تک کا مالی نقصان ہو گا ۔ یہ رقم کورونا وائرس فنڈ سے لی جا ئے گی ۔ صنعتی شعبے کے لئے 25 سے 50 فیصد ڈسکائونٹ کا اعلان منگل کو یہاں وزیر اعظم عمران خان نے کیا ۔ جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا ۔اس بات کی تصدیق وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کی ۔جس کی اجازت آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے موقع پر ہی دے دی تھی ۔ تاہم صورتحال میں بہتری کے نتیجے میں 21ارب روپے میں سے کچھ پیسے بچ گئے اب نقصان اس فنڈ کے ذریعہ پورا کیا جائےگا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج کی وجہ سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔ کاروباری برادری میں موجود غیر یقینی کا خاتمہ ہو گا ۔حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو کیپاسٹی ادائیگیوں کے مد میں بڑے چیلنج کا سامنا ہو گا ۔

تازہ ترین