• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج سے جھلسی جلد کا علاج کس وٹامن سے کیا جائے؟

وٹامن بی 3 انسانی جسم کے مختلف عوامل میں کردار ادا کرتا ہے، وٹامن بی3  خوبصورتی میں اضافے اور سورج سے جھلسی ہوئی جِلد کے لیے بہترین علاج مانا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت و طبی ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی کے لیے خون میں وٹامنز اور منرلز کی متوازن مقدار کا ہونا نہایت لازمی ہے، ہر وٹامن انسانی جسم اعضا میں مختلف کردار ادا کرتا ہے، کچھ صحت کے لیے جبکہ کچھ وٹامنز خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال اور تجویز کیے جاتے ہیں، وٹامنز اور منرلز کی کمی سے متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جلد سے متعلق کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن بی3 کا استعمال سورج کی شعاؤں سے جھلسی ہوئی جلد کے علاج میں نہایت معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ وٹامن بی 3 جلد کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔

محقق لارا کمیلو کے مطابق تحقیق میں  شامل کیے گئے رضا کاروں کی جلد پر وٹامن بی 3 کے مختلف تجربات کیے گئے جس کے بعد یہ بات واضح طور پر کہی جا سکتی ہے کہ ’وٹامن بی3 کا استعمال اپنے غذا میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھانے سے سورج کی مضر شعاؤں کے نتیجے میں جلد پر آنے والے منفی اثرات میں واضح کمی آتی ہے، وٹامن بی3 کے استعمال سے جلد میں کینسر اور سورج کی مضر شعاؤں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔‘


محقیقین کے مطابق وٹامن بی 3 کا اثر بہت جلد ختم ہو جاتا ہے اسی لیے اس کا استعمال کم از کم 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران لازمی کرنا چاہیے۔

وٹامن بی 3 سے بھر پور غذائیں

ماہرین غذائیت کے مطابق وٹامن بی 3 کے سپلیمنٹس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ قدرتی طور غذاؤں کے استعمال سے وٹامن بی 3 حا صل کرنے کے لیے کلیجی کا گوشت، مرغی کے سینے کا گوشت، ٹونا اور سالمن مچھلی، خشک میوہ جات، ایواکاڈو، براؤن چاول، چکی کا آٹا، کھمبیاں، مٹر، پھلیاں اور آلوؤں کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین