• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے چند مفید ٹپس

موسم سرما میں خشک اور ٹھنڈی ہواؤں کے نتیجے میں بالوں کی نمی کافی متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں، بالوں کی نمی محفوظ رکھنے کے لیے چند ٹپس اپنا کر ان کی صحت بر قرار رکھی جا سکتی ہے ۔

سردیوں میں بالوں کی اضافی دیکھ بھال کے ذریعے انہیں خراب ہونے اور ٹوٹنے سے بچایا جا سکتا ہے، بالوں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جانے والی بیوٹی پروڈکٹس کا بھی بڑا کردار ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بالوں کی اقسام خشک اور آئلی فطرت کے مطابق پروڈکٹس کا استعمال کرنا چاہیے جبکہ سردیوں کے دوران بالوں کو ڈھاپنے اور موسچرائزر کا استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

بالوں کی دیکھ بھال کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ چند مفید ٹپس مندرجہ ذیل ہیں:

بالوں کو ٹوٹنے، جھڑنے اور گرنے سے بچانے کے لیے تیل سے مساج کرنا لازمی قرار دیا جاتا ہے، بالوں میں کم از کم ہفتے میں 3 بار کسی بھی نیم گرم تیل جیسے کے کھوپرے ، بادام ، کاسٹر یا سرسوں کے تیل کا ضرور استعمال کریں۔

بال دھونے کے بعد کنڈیشنر کا ضرور استعمال کریں، بالوں کو کسی بھی اچھے سے شیمپو سے سے دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں کو چھوڑ کو سارے بالوں پر اچھی طرح کنڈیشن لگائیں۔

بال روزانہ دھونے سے گریز کریں ۔

اپنے بالوں کو قدرتی طور پر سوکھنے دیں، ہیئر ڈرائیر کے استعمال سے پر ہیز کریں۔

گیلے بالوں کو سلجھانے اورکھنگھا کرنے سے گریز کریں، اس عادت سے بال کمزور ہو کر ٹوٹ سکتے ہیں۔

غذا پر توجہ دیں :

بالوں کی صحت کا 70 فیصد دارومدار غذا پر ہے، بالوں کو گھنے، خوبصورت اور مضبوط بنانے کے لیے مثبت اور ہر  قسم کی غذا کا استعمال کریں، غذا میں زیادہ حصہ پالک، انڈوں، بیریز، خشک میوہ جات، پروٹین  اور پھلیوں کو دیں ۔

ہیئر ماسک کا استعمال :

بالوں کو اندر سے مضبوط کرنے کے لیے غذا اور باہر سے خوبصورت، سلکی اور چمکدار بنانے کے لیے ہیئر ماسک کا لازمی استعمال کریں۔


 بالوں کے لیے ماسک بنانے کے لیے آملہ، میتھی کے بیج ، ایلو ویرا جیل، نیم اور بیری کے پتوں کو پیس کر دودھ یا دہی میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین