• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے شین واٹسن کی خاص یادیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق نائب کپتان شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیلا، انہوں نے اس کھیل کے خاص لمحات کو  اپنے کرکٹ کیرئیر کی بہترین یادوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کے پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اپنے کرکٹ کیرئیر کی بہترین یادیں تصاویر کے طور پر شیئر کیں۔


اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابق کرکٹر نے 10 تصویروں پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ناقابلِ یقین باب بند ہوتا ہے کہ دلچسپ باب کا آغاز ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں پوری دنیا کے ان تمام لوگوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے خوابوں کے بیچ آنے والے تمام اتار چڑھاؤ پر میرا ساتھ دیا اور میری حمایت کی۔‘

شین واٹسن نے آخر میں لکھا کہ میں اس پوسٹ میں اپنی کرکٹ کی بہترین یادیں شیئر کررہا ہوں جو میری آئندہ زندگی میں مجھے خوش رکھیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 39 سالہ شین واٹسن نے کہا کہ یہ اختتامی باب تو بہت مشکل ہے لیکن میں کوشش کر رہا ہوں۔ میں ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہوں کہ اس حیرت انگیز خواب کو جیتا رہا۔ اب اگلا دلچسپ مرحلہ شروع ہورہا ہے۔

شین واٹسن نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہے ہیں۔

شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل تھے۔ انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 46 میچز میں ایک ہزار 3 سو 61 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل کے اسٹار کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جن کی بدولت گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنی تھی۔

انہوں نے پی ایس ایل فور میں 12 میچز کے دوران 430 143.81 کی اسٹرائیک ریٹ سے بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز رہے۔

واٹسن ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جو گزشتہ کئی سیزنز سے پاکستان آکر کھیلتے رہے ہیں۔

تازہ ترین