ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم خواتین ارکان راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہو گئیں۔
راشدہ طلیب اور الہان عمر نے 2018ء میں پہلی مسلمان اراکینِ کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔
ان دونوں کو خواتین ارکان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل لفظی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
راشدہ طلیب نے اپنے حلقے مشی گن ڈسٹرکٹ 13 سے 66 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ہے، انہیں 78 ہزار 958 ووٹ ملے۔
صومالی نژاد امریکی الہان عمر اپنے حلقے منی سوٹا ڈسٹرکٹ 5 سے 64 اعشاریہ 6 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئی ہیں، انہوں نے 2 لاکھ 52 ہزار 939 ووٹ حاصل کیئے۔