• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کر دیا، انتخابی نتائج روکنے کو فراڈ قرار دے دیا، اس صورتِ حال پر سپریم کورٹ جانے کا اشارہ بھی دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ میرے نزدیک تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں، مجھےایک شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ واضح طور پر جیت رہے تھے کہ اچانک سب کچھ روک دیا گیا، نتائج آتے آتے رک گئے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ امریکی عوام کے ساتھ دھوکا اور بڑا فراڈ ہے، سپریم کورٹ جائیں گے تاکہ تمام ووٹنگ کو روک دیا جائے۔


ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن علاقوں کے نتائج آنا باقی ہیں وہ ری پبلکن ہی کے علاقے سمجھے جاتے ہیں، ہم یہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر اپنے ٹوئٹ میں پولزکی اسپیلنگ غلط لکھ گئے تھے اور انہوں نے مخالفین پر الیکشن چوری کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔

ٹوئٹر نے ٹرمپ کا الیکشن چوری کیئے جانے سے متعلق بیان متنازع قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس بیان کے بعض حصے گمراہ کن ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین