• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی کی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رواں ماہ کے دوران نیب راولپنڈی نے چھٹا اشتہاری ملزم گرفت میں لیا ہے۔

نیب حکام کے مطابق مضاربہ اسکینڈل میں مفتی احسان کے شریک ملزم اعجاز حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم اعجاز حسین کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے وارنٹ گرفتاری 2016ء میں جاری کیے گئے تھے۔


نیب حکام کے مطابق ملزم مضاربہ کے نام پر عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کے کیس میں نامزد ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے دوسرا اشتہاری ملزم لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا۔

عرفان حیدر دائر کرپشن ریفرنس میں نیب راولپنڈی کو مطلوب تھا، جسے عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، یہ ملزم پرل شائن گروپ فراڈ میں ملوث تھا۔

نیب حکام کے مطابق اعجاز حسین اور عرفان حیدر نامی دونوں ملزمان کو کل احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائےگا۔

تازہ ترین