میرپورخاص میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، یکم نومبر کو اُس کی لاش پراسرار حالات میں اسپتال لائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ویڈیو بیان میں لڑکی نے رضا مندی سے شادی کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ وڈیروں نے فیصلے کے لیے بلایا ہے۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ اگر اُسے یا اس کے شوہر کو کچھ ہوگیا تو زمیندار قتل کے ذمے دار ہوں گے، تاہم بعد میں لڑکی کی لاش ملی۔
پولیس نے لڑکی کے بھائی سمیت تین رشتے داروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ مرکزی ملزم کریم بخش فرار ہے۔