• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرکنڈیشنر سے جان چھڑانے کیلئے سائنسدانوں کی منفرد ایجاد

سائنسدانوں نے گھر میں ایئر کنڈیشن اور پھر اس سے ضائع ہونے والی توانائی سے بچنے اور بجلی کے بل سے جان چھڑانے کے لیے ایک منفرد چیز ایجاد کرلی ہے۔

امریکی ریاست انڈیانا کے سائنسدانوں نے زمانہ جدید کے اس ایئرکنڈیشنر کو صرف پینٹ (رنگ) سے بدل دیا، جو واقعی حیرت انگیز ہے۔

پیورڈو یونیورسٹی کے ریسرچرز کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریڈی ایٹو کولنگ پینٹ بنایا ہے جس کی مدد سے اے سی سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

سائنسدادنوں کا کہنا ہے کہ ان کے بنائے ہوئے پینٹ کو ایک کمرے کے باہر لگایا جائے تو باہر کے درجہ حرارت سے تقریباً 8 درجہ حرارت کم کی گرمی کمرے میں محسوس ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ یہ رنگ شمسی توانائی کو تو اپنے اندر جذب نہیں کرتا، لیکن وہ جہاں لگا ہوتا ہے اس سطح سے حرارت کو واپس بھیج دیتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر خیال کیا جائے تو کمرہ ایک طرح کے ریفریجریٹر کی شکل اختیار کر جاتا ہے جبکہ اس میں کسی طرح کا دوسرے اخراجات بھی نہیں ہیں۔

پیورڈو یونیورسٹی کے ریسرچرز نے کہا کہ یہ ایسے کمروں کے لیے فائدہ مند ہیں جن پر براہِ راست سورج کی کرنیں پڑتی ہیں اور ان کی وجہ سے ان میں رہنے والے مسلسل گرمی برداشت کرتے ہیں۔

تازہ ترین