ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔
شہری حقوق کی تنظیموں کے گروپ نے امریکی محکمۂ خارجہ کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیاد کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی روکنے کے لیے عدالت حکم جاری کرے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ روکنے کا فیصلہ 21 جنوری سے نافذ العمل ہوا تھا۔