وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ذمہ داریا ں سنبھالتے ہی اپوزیشن پر تنقید کے وار شروع کردیئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی پنجا آزمائی کریں لیکن دشمن کے آلہ کار نہ بنیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کو احساس ہے کہ گندم کی امدادی قیمتیں ناکافی ہیں۔ حالات کی بہتری کے ساتھ ان میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فوٹو شوٹ کے لیے کسانوں سے ہمدرری دکھانے والے بتائیں اپنے پانچ سال میں انہوں نے کسانوں کو کیا ریلیف دیا تھا؟۔