• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 3 مریضوں کا انتقال

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1284 ہوگئی۔ 

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں میں 2 ہزار 813 افراد کا کورونا ٹسیٹ کیا گیا۔ جس کے نتیجے  میں کورونا وائرس کے مزید 133 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس طرح صوبے میں اب کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار 22 ہوگئی۔ 


محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار900 ہوگئی ہے۔ جبکہ پشاور میں کورونا سے 607  افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 58 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کے بڑھنے کی شرح ڈھائی فیصد سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین