• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک: 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری، بڑے منصوبے مکمل ہوئے، چین

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں میں بڑی پیشرفت ہو ئی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق سی پیک کے آغاز سے اب تک 25 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری سے بڑے منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں اورنج لائن میٹرو بجلی سے چلنے والا پہلا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے۔


چینی وزارت خارجہ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران گوادر پورٹ پر شپنگ کارگو کا آغاز ہوا۔

ترجمان کے مطابق منصوبوں سے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوا، شپنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق منصوبوں سے توانائی کی ترسیل اور روزگار کے مواقع حاصل ہوئے، شپنگ کارگو سے افغانستان تک 20 ہزار ٹن اجناس پہنچائی گئیں۔

ترجمان کے مطابق سی پیک کے تحت مکمل منصوبے چینی صدر شی چن پنگ کے ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین