• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کو متنازعہ اور گمراہ کن قرار دے دیا

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں جاری صدارتی انتخاب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ فتح کے قریب ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے مخالفین پر الزام لگایا کہ وہ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالے نہیں جاسکتے، ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ شاید ٹرمپ کے سیاسی مخالفین مختلف امریکی ریاستوں میں دھاندلی کررہے ہیں اور وہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے اس ٹویٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے متنازعہ اور گمراہ کن کے طور پر نشان زد کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ٹوئٹر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد ٹویٹس کو جھوٹ اور حقیقت کے منافی قرار دیا جاتا رہا ہے جبکہ نیویارک میں ٹرمپ کے 20,000 جھوٹے بیانات پر مشتمل ایک پوری دیوار بھی بطورِ احتجاج کھڑی کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین