• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ، 402 ارب 69کروڑ روپے بیرونی قرضہ لیا گیا

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر) میں بجٹ خسارہ 1.1فیصدیعنی 484ارب32کروڑ روپے رہا جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 0.7فیصدیعنی286ارب روپے تھا ، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پہلی سہ ماہی کی جاری مالیاتی رپورٹ کےمطابق مالی سال 2020-21کے پہلےتین ماہ میں 161ارب37کروڑ روپے نیٹ بیرونی اور 322ارب95کروڑر وپے اندرونی قرضہ لیاگیا ،پاکستان نے تین ماہ میں مجموعی طور پر 402ارب69کروڑر وپے کا بیرونی قرضہ لیا جبکہ 241ارب32کروڑر وپے کی بیرونی قرضے کی واپس ادائیگی کی اس طرح نیٹ بیرونی قرضہ 161ارب37کروڑ روپے ہے، بیرونی قرضے میں پراجیکٹ امداد کی مد میں 42ارب48کروڑر وپے ، پروگرام کی مد میں 186ارب روپے ، گرانٹس9ارب31کروڑ روپے ، پی ایس ڈی پی کے علاوہ پراجیکٹس و گرانٹس کی مد میں 26کروڑ روپے اور دیگر قرضوں کی مد میں 164ارب55کروڑر وپے شامل ہیں ، تین ماہ میں پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 0.6فیصد یعنی 257ارب73کروڑروپے رہا ۔

تازہ ترین