• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ملازمتیں فروخت، کرپشن اور مہنگائی عروج پر، ایاز لطیف پلیجو

سندھ میں ملازمتیں فروخت، کرپشن اور مہنگائی عروج پر، ایاز لطیف پلیجو 


جیکب آباد (نامہ نگار) قومی عوامی تحریک کے چئیر مین ایاز لطیف پلیجو کاکہنا ہے کہ عمران خان سے گزارش ہے حکومت آتی جاتی رہتی ہیں لیکن سندھ کے عوام کو ایسا زخم نہ لگے کہ وہ پچاس سال کے بعد بھی یاد رکھے کہ ان سے جزائر چھینے گئے تھے ان خیالات کا اظہار ایاز لطیف پلیجو نے محبت سندھ بیداری مارچ کے شرکاء سے پریس کلب کے باہر خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت ملکر جزائر کا سودہ کررہے ہیں جو کبھی ہونے نہیں دیں گے، کارونجھر کے پہاڑ اگر چھینے گئے تو جب لوگ ننگرپارکر آئیں گے اور کہیں گے یہ پہاڑ پیپلزپارٹی نے چھینے تھے،جزائر پر قبضے اور سندھ کی تقسیم کی سازش کو ہم رد کرتے ہیں ۔

تازہ ترین