• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ وزیر اعظم عمران خان سے ناراض، ظہرانے میں شرکت نہیں کی



ق لیگ ایک بار پھر پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئی، وزیراعظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ  حکومت نے دو سال سے پوچھا تک نہیں۔

مسلم لیگ ق کی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2 سال سے پوچھا تک نہیں، تحفظات کاازالہ نہیں کیا، مشاورت میں شریک نہیں کیا، کسی فیصلے پر اعتمادمیں نہیں لیا، اب کھانے پرکیوں جائیں۔


انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت بیمار رہے اور وزیر اعظم عمران خان نے رابطہ بھی نہیں کیا، وہ لاہور آتےہیں تو ق لیگ کو کسی معاملےمیں اعتماد میں نہیں لیتے۔

مسلم لیگ ق نے کہا کہ 2سال میں کسی بھی حوالےسے اُنہیں مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا، یہاں تک کہ گندم کی قیمت مقرر کرنےکے لیے بھی کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمت2 ہزار روپے فی من مقرر کی جائے۔

ق لیگ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کسانوں کے معاملات، لوکل باڈیزایکٹ اوراس سے جڑے اقدامات میں اعتماد میں نہیں لیا۔ہمیں پیغام دینے کےلیے آنے والے وزرا بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ق لیگ سے زیادتی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانے  میں بی این پی مینگل کے رہنما بھی شریک نہیں ہوئے۔

تازہ ترین