• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق  بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1 لاکھ 31 ہزار 633  کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 

ابوظبی میں اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے 12 سو 89 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح اب تک کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 599 تک پہنچ گئی ہے۔ 


وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے 3 مریض انتقال کرگئے، اس طرح اب تک اس وبا سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 508 تک بڑھ گئی ہے۔ 

وزارت صحت نے مزید کہا کہ اس دوران 1135 مریض صحتیاب ہوئے، اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 118 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین