• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے جس میں شریک مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی

کراچی میں جاری احتجاجی کیمپ میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی، چیئرمین زکوٰة کمیٹی فضل احمد، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانا یوسف اور دارا ظفر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کی رہائی تک پورے ملک میں احتجاج جاری رہے گا۔

راولپنڈی

جنگ راولپنڈی آفس کے باہر احتجاج میں سینئر صحافی آصف علی بھٹی، ناصر زیدی، حنیف خالد، رانا غلام قادر، ناصر چشتی، ملک نصرت سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ احتجاج میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

لاہور

لاہور ڈیوس روڈ پر سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، فاروق اعوان، عائشہ اکرم اور رومیو جالب سمیت دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی کے خلاف احتجاج کیا۔

پشاور

پشاور میں صحافیوں و میڈیا ورکرز نے احتجاج کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

ملتان

ملتان میں ملتان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں ن لیگی کارکنان بھی اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں بہاولپور اور نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین