• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین جرائم کا فیصلہ ایک ہفتے میں ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نےکہا ہے کہ سنگین جرائم کا فیصلہ ایک ہفتے میں ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بچوں سے زیادتی و قتل پر وزیر اعظم عمران خان سخت قانون لائیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم اگر سخت قانون لائیں گے تو ان کی جماعت اس معاملے پر ان کی بھرپور حمایت کرے گی۔

ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو ملک کی خاطر خود فیصلہ کرنا ہوگا، ہم دوسری جماعتوں کو بھی یہ قانون پاس کرنے کے لیے قائل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہائی کورٹ سے خصوصی عدالتوں کے قیام کی استدعا کریں اور سنگین جرائم کا فیصلہ ایک ہفتے میں ہونا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے موٹروے کی تعمیر میں خوا مخواہ اپنا حصہ ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قومی اسمبلی کی تقریر میں جرم کا ذکر نہیں کیا گیا، یہ تو ایسا ہی ہے کہ جیسے زرداری کے سامنے انہوں نے اس کی تعریف تو کردی لیکن یہ بھول گئے کہ انہوں نے زرداری کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد لاش کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا کہا اور جوش میں مائیک بھی توڑا تھا۔

تازہ ترین