• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: اسلام آباد میں 88 نئے کیسز، کئی گلیاں سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلے کرلیا ہے۔

ڈی ایچ او نے دارالحکومت کی مختلف گلیاں سیل کرنے کے لیے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔


مراسلے کے مطابق سیکٹر جی ٹین 4 کی گلی نمبر 38 ،44 ،45 ،46 اور 48 کو سیل اور سیکٹر آئی ایٹ 2 کی گلیاں 25 اور 29 کو بھی بند کیا جائے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا کیسز کے باعث سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 85 اور 89 کو سیل کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق بروقت اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لائی جاسکتی ہے، آج کے دن اسلام آباد میں 88 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین