سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ایڈیشنل آئی جی آر پی او گوجرانوالہ نے کرتارپور میں گورو نانک کے دربار کا دورہ کر کے وہاں سیکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہاں آنے والے سکھ یاتریوں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔واضح رہے کہ ہندوستان سے2ہزار سکھ یاتری آج(منگل) اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے دربار بابا گورو نانک کرتارپور کا دورہ کریں گے۔