• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید 70سال کے ہوگئے، وزیراعظم کی سالگرہ کی مبارک

حسن ابدال(این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید70سال کے ہو گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کو جنم دن کی مبارک دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں شیخ رشید کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

عمران خان نے کہا کہ جب میں نے سیاست شروع کی تو آپ اس وقت بھی ایسے ہی تھے اور آج بھی ویسے ہی نوجوان لگ رہے ہیں۔

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد6نومبر1950کو راوالپنڈی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے سیاست کے میدان میں طالب علمی کے زمانے ہی میں قدم رکھ دیا تھا۔وہ اپنے سیاسی سفر میں وزرات اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر بھی رہے چکے ہیں، عوامی انداز،لال حویلی اور سیاسی پیش گوئیاں ان کی وجہ شہرت ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور موجودہ وزیر ریلوے 1984میں بلدیاتی کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

تازہ ترین