خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کرکے میاں بیوی اور ان کے 2بچوں کو قتل کر دیا۔
فائرنگ کے اس واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں پیش آیا جہاں طور منگ سے اوچ شاہ عالم بابا جانے والی ایک کار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کے 2 بچے جاں بحق جبکہ کار میں سوار مزید 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
لوئر دیر پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔