• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کو بے شمار سُپر ہٹ فلمیں دینے والی نامور بھارتی اداکارہ پریتی زنٹاکا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس سال اپنی زندگی کا سب سے طویل کرواچوتھ کا برت رکھا ہے لیکن وہ بےحد خوش ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کے پاس واپس آگئی ہیں۔

ہندو مذہب کے تہوار ’کرواچوتھ‘ کے موقع پر پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے تہوار کی مناسبت سے سُرخ لباس کے ساتھ خوبصورت زیور بھی پہنا ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد شوہر سے ملنے پر پریتی زنٹا بے حد خوش ہیں۔

پریتی زنٹا نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے طویل کرواچوتھ کا برت تھا کیونکہ میں نے یہ برت دبئی میں رکھا تھا اُس کے بعد میں نے ہوائی سفر کیا اور لاس اینجلنس میں شوہر کے پاس آکر برت کھولا۔‘

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’یہ برت میرے لیے واقعی قابل قدر ہے کیونکہ اس کی بدولت میں آخر اپنے شوہر کے پاس واپس آگئی۔‘

آخر میں اُنہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ پریتی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ لاس اینجلنس میں مقیم ہیں لیکن وہ گزشتہ کئی دنوں سےانڈین پریمیئر لیگ کے باعث اپنے شوہر سے دور دبئی میں موجود تھیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر سے ملنے پر اس قدر خوش نظر آرہی ہیں۔

کرواچوتھ کیا ہے؟

کرواچوتھ ہندو مذہب کا ایک تہوار ہے، اس دن شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین اپنے شوہر یا منگیتر کی صحت، تندرستی اور طویل عمر کے لیے برت (روزہ) رکھتی ہیں اور سارا دن کچھ نہیں کھاتیں۔ 

دن مکمل ہونے پرخواتین دلہن کی طرح سج دھج کر چاند کو چھلنی کے ذریعے دیکھ کر اپنے مطلوبہ شخص کی شکل دیکھنے کے بعد برت (روزہ) کھول لیتی ہیں۔ 

تازہ ترین