• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ تبدیل ہو رہا ہے، اسے شعور آ رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کہتے ہیں کہ سندھ تبدیل ہو رہا ہے، سندھ کو شعور آ رہا ہے۔

قومی عوامی تحریک کا محبتِ سندھ بے داری مارچ گولاڑچی سے سجاول پہنچ گیا، مارچ کی قیادت قومی سربراہ عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو کر رہے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے سجاول میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنا حکمرانوں کی چال ہے، کل کراچی میں بے داریٔ سندھ کا شاندار اجتماع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو بڑے نعروں اور بڑی تقریروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔


سربراہ قومی عوامی تحریک کا مزید کہنا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ گھبرانا مت، اس جملے سے بھی اب عوام کو دلچسپی نہیں رہی۔

ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور زرداری صاحب سندھ میں تعلیم تباہ ہو گئی ہے، آرڈیننس کو سندھ کے لوگ مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین