• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے جزائز کے معاملے پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، ایاز لطیف پلیجو


قومی عوامی تحریک (کیو ڈبلیو ٹی) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کی وحدت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، تباہی کا یہ سلسلہ قائم رہا تو آنے والے دنوں میں سندھ کے صرف شہروں کے نام باقی رہیں گے، سپریم کورٹ کو سندھ کے جزائر کے معاملے پر ازخود کارروائی کرنی چاہیے۔

کندھ کوٹ سے شروع ہونے والا محبت سندھ بیداری مارچ میہڑ، دادو اور نوشہرو فیروز سے ہوتا ہوا دولت پور پہنچ گیا۔

قومی عوامی تحریک کے محبت سندھ بیداری مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکمرانوں نے سندھ کے شہر تباہ کر دیے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ تباہی کا یہ سلسلہ قائم رہا تو آنے والے دنوں میں سندھ کے صرف شہروں کے نام باقی رہیں گے۔


ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ حکمران کورونا وائرس کا فائدہ اٹھا کر سندھ کے جزائر اور پہاڑ فروخت کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی وفاق سے ملے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ بلاول سندھ کے تعلیمی اداروں کی سیٹیں گلگت میں فروخت کر رہے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجونے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سندھ کی عورتوں پر تشدد اور لوگوں کی گمشدگی پر سوچنا چاہیے، سندھ کی خواتین کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

تازہ ترین