• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا کوئی بھی ذخیرہ اور جزیرہ وفاق کے ہاتھ جانے نہیں دیں گے، ایاز لطیف پلیجو


قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کا کوئی بھی ذخیرہ اور جزیرہ وفاق کے حوالے ہونے نہیں دیں گے، سمندری حدود ميں جزائر آئینی طور پر سندھ کی ملکيت ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی کمیٹی بنا کر سندھ کی وحدت پر وار اور آئینی اختيارات کی خلاف ورزی کی گئی۔

کندھ کوٹ میں محبت سندھ بیداری مارچ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نام نہاد ترقی کے نام پر سندھ کے وسائل لوٹنے نہیں دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ جزائر پر قبضے، ذوالفقار آباد، تھر میں بچوں کی اموات، وسائل کی لوٹ مار حکمرانوں کے بنيادی ایجنڈے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکمرانوں اور وڈيروں نے سندھ کو خواتین اور اقلیتوں کے لیے قتل گاہ بنا دیا ہے، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔

تازہ ترین