کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے مریم کو ایک جانب بچہ قرار دیا ساتھ ہی نانی بھی کہا۔
عمران خان کا مریم نواز سے متعلق کہنا تھا کہ مریم بچی ہے مگر دو بچوں کی نانی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس سے خطاب میں مریم نواز اور بلاول بھٹو پر تنقید کی تھی۔
اس کے جواب میں مریم نواز نے کراچی میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں دو بچوں کی نانی ہوں مجھے جب بھی سکون ملتا ہے تو میں اپنے نواسوں کے پاس جاتی ہوں۔
مریم نواز نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مقدس رشتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مریم نواز سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی، جسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔