• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی انتخاب، امریکا کی 10ارب پتی شخصیات مزید مالا مال ہوگئیں

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا میں ان دنوں صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اس کے باوجودا سٹاک مارکیٹ کے حصص ٹیکنالوجی کے شعبے میں کافی بڑھے ہیں۔اس ایک جھٹکے سے امریکا کے 10ارب پتی افراد کے خزانوں میں اضافہ ہوا، چنانچہ ’ایمیزون‘ اور ’فیس بک‘ کے شیئرز میں تیزی دیکھی گئی، جبکہ ’ڈاؤ جونز‘ کے حصص میں 1اعشاریہ 3فیصد اضافہ ہوا، ’ایس اینڈ پی 500‘ انڈیکس میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا، اور نیس ڈیک کے حصص میں بھی 3اعشاریہ 9فیصد اضافہ دیکھا گیا، یوں امریکہ کے 10 سب سے امیر لوگوں کی مجموعی مالیت 28.2 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔بیزوس کی مجموعی مالیت ساڑھے 10ارب ڈالر اضافے کے بعد 190 اعشاریہ 6ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے خزانوں میں 8 ارب کا اضافہ ہوا۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے خزانے میں 663 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 115اعشاریہ 9ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گوگل کے دو بانی پارٹنر لیری پیج اور سیرگی برن کے خزانوں میں بالترتیب چار ارب اور 3اعشاریہ 8ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ سٹیو بالمر کے خزانے میں 2اعشاریہ 8ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین