پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے صدر انیس قائم خانی 3 ہفتوں قبل 11 جماعتوں نے جلسہ کیا، وہ کراچی والوں کے لیے نہیں تھا۔
یہ بات پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی کے باغِ جناح میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد کراچی پیکیج کا اعلان ہوا، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے صدر نے کہا کہ آج مصطفیٰ کمال کراچی والوں کا مقدمہ ملک کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کراچی میں ہونے والے جلسے میں لسانی سیاست کے بجائے پاکستان کا نام لیا جائے گا۔
انیس قائم خانی کایہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی واپسی سے فرق نہیں پڑتا۔