• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی وزیرِ اعظم کو کلین چٹ باعثِ تشویش ہے، شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے اگر وزیرِاعظم عمران خان کو کلین چٹ دی ہے تو یہ باعثِ تشویش ہے۔

گلگت بلتستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضابطۂ اخلاق کے خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنے تمام تحفظات سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔

شیری رحمٰن کا مزید کہناہے کہ وزیرِاعظم عمران خان اور وزراء سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے یہاں آ کر وعدے کر رہے ہیں۔


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کے دورے واضح طور پر قبل از انتخابات دھاندلی ہیں۔

تازہ ترین