• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے عوام کو ظالم، کٹھ پتلی راج سےنجات دلائینگے، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان کے عوام کو ظالم، کٹھ پتلی راج سےنجات دلائینگے، بلاول بھٹو


گلگت (جنگ نیوز، ایجنسیاں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عوام کو ظالم راج سے نجات دلائینگے، مجھے بینظیر شہید کامشن مکمل کرنا، یہاں کے عوام کو انکا حق اور روزگار دینگے، کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، 15 نومبر کو عوام نےگندے وزیر کو گلگت سےبھگانا ہے، سب مان چکےہیں اب آپکو گلگت بلتستان صوبہ دینا ہوگا، آج کل دوسری جماعتیں،کٹھ پتلی جماعتیں سب ہمارے پیج پرآگئےہیں۔ ہنزہ کے علاقے ناصرآباد میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس کی بات ہےکہ گلگت بلتستان کو پوچھنا پڑ رہاہےکہ سی پیک کہاں ہے؟ ہم نےگلگت بلتستان کے عوام کو آئینی صوبہ دینا ہے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں میں یہاں کے عوام کو روزگار دینگے۔ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ وہ گلگت بلتستان کے چپے چپے میں گھوم رہے ہیں، انہیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کامشن مکمل کرنا ہے، یہاں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ یہاں سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنی تاریخ دہراتے ہوئے گلگت بلتستان کی عوام کو حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار دلوائے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج بزرگ پینشن کیلئے پریشان ہیں تو ڈاکٹر اور نرس بھی سراپا احتجاج ہیں، مزدور بھی احتجاج کررہا ہے تو تاجر بھی ناخوش ہے ۔

تازہ ترین