اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی جو جماعتیں گلگت بلتستان کے آئینی صوبہ بننے کی مخالفت کر رہی ہیں عوام انہیں منہ توڑ جواب دینگےجو سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے آئینی صوبہ بننے کی مخالفت کر رہی ہیں خطے کے عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں منہ توڑ جواب دینگے،یہاں کے باشعور عوام مداریوں اور لیٹروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، کھرمنگ حلقہ 5 میں ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد عباس زیدی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہگلگت بلتستان کے حقوقکیلئے آخری دم تک جدوجہد جاری رہیگی، تحریک انصاف کیساتھ انتخابی اتحاد کا مقصد خطے کی ترقی و استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی حیثیت حاصل ہونے سے یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی،تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، جلسے میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی، علامہ اعجاز بہشتی، شیخ اکبر رجائی اور علی احمد نوری سمیت متعدد مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔