• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسلام قبول کر کے شادی کرنے والی آرزو راجا کی میڈیکل رپورٹ آگئی، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق آرزو کی عمر 14 سے 15 سال ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں آرزو کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار آرزو کو شیلٹر ہوم سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے آرزو سے سوال کیا کہ آپ نے کسی دباؤ میں اسلام قبول کیا ہے؟

آرزو نے عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، میں نے کسی کے دباؤ میں اسلام قبول نہیں کیا۔

آرزو سے متعلق میڈیکل بورد کی سیلڈ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے، پانچ رکنی بورڈ نے آرزو کی عمر کا تعین کیا۔

عدالت نے آرزو سے مزید سوال کیا کہ کیا آپ والدین کے پاس جانا چاہتی ہیں؟جس پر آرزو فاطمہ نے رو کر عدالت کو جواب دیا کہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کیس میں چائلڈ میرج ایکٹ کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے آرزو کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ صرف اُن لوگوں کی آرزو سے ملاقات کرائی جائے جن سے وہ ملنا چاہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے آرزو کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔ 

تازہ ترین