مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن نے طے کیا ہے کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر کے لیے درخواست نہیں دیں گے۔
لاہور میں ترجمان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری نہ ہونے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر اجلاس میں حمزہ شہباز کے بغیر درخواست کے پروڈکشن آڈر جاری ہوتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں اس نالائق حکومت کے پروڈکشن آڈر جیسے احسان کی ضرورت نہیں۔