وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے، شادی ہالوں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بند کردی جائیں گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شادی ہالوں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جس مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی اسے سیل کردیا جائے گا، جبکہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔