• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 1 ہفتے میں کورونا وائرس سے 3 اموات ہوئیں، ترجمان حکومت

حکومتِ بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ بلوچستان میں ایک ہفتے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 اموات ہوئی ہیں۔

کوئٹہ میں ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اکتوبر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 21 فیصد رہی ہے،ملک کی نسبت بلوچستان میں کیسز کی شرح کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر جرمانے کی تجویز بھی ہے، بلوچستان میں دفاتر میں ملازمین کی شرح 50 فیصد تک کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ہم نے این سی او سی کی تجاویز پر فی الحال عمل درآمد کا فیصلہ نہیں کیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں بلوچستان میں ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کی محرومیوں میں اضافہ کیا۔

ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے، جلد اختلافات سامنے آجائیں گے، ماضی میں ترقی کے معاملے میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا۔

تازہ ترین