• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری نوجوانوں کے پاس ہتھیار اٹھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ، محبوبہ مفتی

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی چاہتی ہیں، مودی حکومت کو کشمیری عوام سے چھینی ہوئی ہر چیز واپس کرنا ہوگی، بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کےپاس ہتھیار اٹھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ، نوجوانوں کے پاس ملازمتیں نہیں ہے دیگر ریاستوں سے آنے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں ملازمتیں دی جارہی ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں پارٹی دفتر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کی دیگر شقیں صرف کشمیری مسلمانوں کے لئے نہیں تھیں بلکہ پوری ریاست کے لئے تھیں اور در حقیقت یہ ڈوگرہ ثقافت کو بچانے کے لئے مہاراجہ کی حکومت نے شامل کی تھیں۔

تازہ ترین